اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گولان پہاڑیوں پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے ۵۴ ویں سال کے موقع پر "گولان کے اسٹریٹجک خطے کی اہمیت" نامی کتاب کی ثقافتی اور سیاسی شخصیتوں کی موجودگی میں نقاب کشائی کی گئی۔ اس کتاب کی نقاب کشائی کی تقریب میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے سربراہ اور فلسطینی عوام کی حمایتی کمیٹی کے سربراہ آیت اللہ محمد حسن اختری، دفاعی نظام میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان، ایران میں فلسطین کے سفیر صلاح الزواوی اور شام کے سفیر ڈاکٹر شفیق دیوب نے گفتگو کی۔
12 جون 2021 - 07:37
News ID: 1149685